The US Vice President and military leadership have expressed concerns regarding further attacks on Iran.

امریکی نائب صدر اور عسکری قیادت نے ایران پر مزید حملوں سے متعلق خدشات ظاہر کر دیے

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر اور اعلیٰ فوجی حکام نے ایران کے ساتھ جنگ میں مزید شدت لانے کے معاملے پر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل ڈین کین نے خبردار کیا کہ امریکا کے ہتھیاروں کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں طویل فوجی مہم کے سنگین خطرات بھی موجود ہیں۔

آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بھارتی فنڈنگ سے افرا تفری پھیلانے کے ثبوت سامنے آ چکے

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ خدشات جمعہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں سامنے آئے، تاہم یہ واضح نہیں کہ انہی خدشات کی بنیاد پر امریکا نے ایران پر مسلسل حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔