Evidence has emerged that the banned Joint Action Committee in Azad Kashmir was spreading chaos with Indian funding.

آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بھارتی فنڈنگ سے افرا تفری پھیلانے کے ثبوت سامنے آ چکے

مس انفارمیشن کے پورے نیٹ ورک کا تعلق بھارت سے ہے ، شرپسند عناصر پوری قوم کو جوابدہ ہیں

وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھارتی فنڈنگ سے افراتفری پھیلانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ کالعدم جماعت کا الیکشن میں حصہ نہ لینا بھارت نواز ہونے کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم جوائنٹ کمیٹی نے جگہ جگہ پوسٹر لگا کرجھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ جتھہ بندی اور قانون توڑنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بڑھاوا دیا جا رہا تھا۔

نئی دہلی میں پاک فوج کے حق میں نعرے

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ، سکیورٹی فورسز نے ایک شخص گرفتار کیا ، پاکستان اور پاکستانی ایجنسی کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا ، مس انفارمیشن کے پورے نیٹ ورک کا تعلق بھارت سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر پوری قوم کو جوابدہ ہیں، شرپسند عناصر کی بھارتی فنڈنگ کے ثبوت سب کے سامنے ہیں۔