تھانہ راجہ جنگ کے علاقے میں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں ڈوب کر دو معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی ذوالفقار ولد علی انصاری نے ریسکیو ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ اس کا 10 سالہ بھتیجا سعد علی ولد سعید احمد اور 11 سالہ احسان ولد یعقوب قوم آرائیں بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
کیا پاکستان کی طرف سے پھر سے ثالثی شروع ھو چُکی ھے ؟
اطلاع ملتے ہی اے ایس آئی علی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ دونوں بچے بارش کے جمع شدہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔




