Zombied Pakistani movie

زومبیڈ پاکستانی فلم

میں نے آج تک جتنی بھی فلمیں دیکھی ہیں وہ تمام پاکستانی اور چند بھارتی فلمیں ہی دہکھی ہیں مجھے ذیادہ تر ایکشن کامیڈی اور رومانوی فلمیں پسند ہیں انگلش فلموں میں مجھے دی ڈیمولیشن مین سائمن سیز اور ٹومب ریڈر یاد ہیں۔

اور بچپن میں جراسک پارک بھی دیکھی تھی میں سوچا کرتا تھا کہ ہارر فلموں سے لوگ پتہ نہیں کیوں ڈرتے ہیں خیر جب سے فلم ذومبیڈ کا ٹیزر اور ٹریلر لانچ ہوا تو میرا اشتیاق بڑھ گیا کہ لوئی ہالی ووڈ سٹائل کی اچھی فلم دیکھنے کو ملے گی نبیل اور فضہ کا پروڈکشن ہاوس ہمیشہ معیاری فلمیں دیتا رہا ہے آج ملتان ریکس سینما میں جب فلم دیکھی تو سیریسلی میں نے سوچ لیا ہے کی آئندہ ہارر فلمیں نہیں دیکھنی یار یہ فلم دیکھ کر تو بہت عجیب اور وحشت سی محسوس ہوئی.

خالی پیٹ پین کلر لینے کے نقصا نات

فلم شاید ڈیڑھ گھنٹے کی ہے اور اسکا دورانیہ مزید کم کیا جا سکتا تھا۔ڈائیریکشن اس بار بھی بہت عمدہ تھی کچھ مناظر میں ڈائریکٹر کی گرفت بہت مضبوط تھی فلم کے سکرین پلے میں کہیں کچھ جھول تھے جیسے فہد مصطفیٰ آنٹی کے لئے شوگر کی دوائی لینے جاتا ہے جب لڑ کر واپس آتا ہے تو نہ ہی میڈیسن اسکے پاس ہوتی ہے اور آنٹی خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہیں فلم میں عام انسانوں کے مشکل حالات میں جو رویے ہیں انکو حقیقت کے بہت قریب دکھایا گیا ہے.

فلم کے ایکشن مناظر کچھ تو بہت اچھے تھے کچھ بس گزارا تھے۔تمام اداکاروں کی ایکٹنگ بہت ہی عمدہ تھی تھوڑا سا سکرین پلے اور ایڈیٹنگ کا مسئلہ ہے جسکی وجہ سے فلم کہیں کہیں لنک میں نہیں رہتی کیمرہ ورک اور پوسٹ پروڈکشن بھی گزشتہ فلموں سے کافی بہتر تھی آخری سین میں فہد کا مہوش حیات کے ساتھ ہاتھ پکڑ کر ہیلی کاپٹر پر چھلانگ لگانا ایک آنکھ۔نہیں بھایا یہاں پر انہوں نے ڈنڈی ماری ہے یہ سین آسانی سے گزار دیا حالانکہ اس سے مشکل سینز بھی بہت عمدہ شوٹ اور ایڈٹ ہوے ہیں۔

موسیقی کوئی قابل ذکر نہیں تھی ۔بہر حال میں یہ طے کر لیا ہے آئندہ اس طرح کے جانرا کی فلمیں نہیں دیکھنی ۔جو لوگ اس طرح کی فلمیں پسند کرتے ہیں وہ ضرور دیکھنے جائیں آپ مایوس نہیں ہونگے۔میری طرف سے 5 میں سے 3.5 نمبرز ہیں۔