A Punjab Police SHO bizarre feat

پنجاب پولیس کے SHO کا انوکھا کارنامہ

وردی کی دھونس میں 18 گریڈ کے افسر کو مبینہ طور پر 18 چھتر مارنے والے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج”

حویلی لکھا میں اختیارات سے تجاوز، 18 ویں گریڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز پر تشدد اور انہیں غیرقانونی طور پر حوالات میں بند کرنے کے الزامات پر ایس ایچ او سعید احمد بھٹی اور محرر فرخ ضیا کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

رجب بٹ نے بیٹے سے ملاقات کے لیے گارڈین کورٹ میں درخواست دائر کردی

پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 342، 337-F(i) اور 155-C کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سرکاری افسر کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا گیا، ان پر تشدد کیا گیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔