ہم پر کُچھ قرض ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہم چاہ کر بھی زندگی بھر ادا نہیں کر سکتے.
ممتا،ایثار ، قربانی، پیار، محبت، عزم ، حوصلہ ، دوست، ہمدرد، راہنما، استاد، خلوص، معصومیت، دعا ،وفا ،بے غرضی، لگن، سچائی، پاکیزگی، سکون، خدمت، محنت، عظمت، عبادت، ایمان، دیانت، جذبہ، جنت، یہ سب ماں کی خوبیوں کی صرف ایک جھلک ہے۔
ماں صرف ماں نہیں جان ہوتی ہے شان ہوتی ہے جہان ہوتی ہے محبتوں’ شفقتوں اور مخلصی کا مجموعہ ہوتی ہے۔
پنجاب پولیس کے SHO کا انوکھا کارنامہ
ماں وہ ہوتی ہے جو اولاد کے خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیتی ہے، ماں وہ ہوتی ہے جو اپنی ساری خوشیاں ساری روشنیاں اولاد کے نام کر دیتی یے۔
کامیابی کے لئے وظیفے پڑھتی اور وہ سب کچھ کرتی ے جو ان کے اختیار میں ہوتا ہے،صحت ہو یا بیماری، خوشی ہو یا غم زندگی کے ہر معاملہ میں ماں نے حوصلہ بخشا، ہمیشہ یہ احساس ساتھ رہتا ہے کہ ماں کی دعائیں سایہ کئے ہوئے ہیں۔
یا الہی، ہماری مائیں ہر دکھ، پریشانی، آفت اور آزمائش سے محفوظ رہیں۔ جن کی ماٸیں اس دنیا میں نہیں رہیں ان کی بے حساب مغفرت فرما۔ آمین




