Section 144 imposed in Sindh for one month

سندھ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کو صوبائی سطح پر محفوظ اور پرامن بنانے کیلیے صوبے بھر میں وال چاکنگ، احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہے گی، یکم اگست 2026 سے آئندہ ایک ماہ تک دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ رہیں گی۔

21 ارب ڈالر اس سال قرضوں کی مد میں واپس کرنے ہیں

نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش اور خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گاڑی میں سفر کے دوران بھی سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ باہر نمایاں نہیں ہونا چاہیے۔