گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے آج انکشاف کیا ہے ساڑھے 21 ارب ڈالر اس سال قرضوں کی مد میں واپس کرنے ہیں جس میں ساڑھے تین ارب ڈالرز سودہے۔
مزے کی بات ہے پاکستان نے کویت کے 250 ملین ڈالرز دینے ہیں جو 1997 سے رول اوور ہورہے ہیں۔مطلب پچھلے 29 سال سے ڈالروں میں سود دے رہے ہیں اور یہ سود کی رقم اصل سے ڈبل ٹرپل ہوچکی ہوگی۔
اچھا آپ بایاں سوچتے ہیں یا دایاں ؟
چیرمین فنانس کمیٹی سلیم مانڈوی والا صاحب زرا اسٹیٹ بنک سے تفصیلات منگوائیں کہ اب تک کویت کو اس ڈھائی سو ملین ڈالر پر کتنے سو ملین ڈالر کا سود ان 29 سالوں میں دے چکے ہیں؟درجن بھر حکومتیں گزر گئیں، درجن سے زائد وزیرخزانہ گزر گئے کسی کو اس چھوٹے قرضے کی ادائیگی کا خیال نہ آیا اور آج تک ڈالروں میں سود دے رہے ہیں۔




