Pakistan welcomes the defense cooperation agreement with Kuwait.

پاکستان کا کویت کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کا خیر مقدم

12 شقوں پر مبنی معاہدہ جس پر شاہی فرمان جاری کیا گیا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی شاہی فرمان کے ذریعے منظوری کے چند ہی دن بعد کویت کے وزیرِ خارجہ جبار الاحمد الصباح نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفینس سٹاف (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کی ہیں۔

خیال رہے کہ کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کے تین سال بعد اسے اپنے قانون کا حصہ بنایا ہے اور اس سلسلے میں اتوار کے روز ایک شاہی فرمان بھی جاری کیا گیا تھا۔

دیسی و امپورٹڈ شراب کی بھاری کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

اس معاملے پر بدھ کو پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی شراکت داری میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے، جس کی بنیاد 1980 کی دہائی کے اوائل میں پڑی تھی۔‘

’یہ معاہدہ دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے ایک جامع ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس میں فوجی تربیت اور تعلیم، مشترکہ مشقیں اور باہمی اتفاق سے طے شدہ تعاون کے دیگر شعبے شامل ہیں۔ یہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم کرے گا اور پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے