کہتے ہیں ک دماغ شاید کائنات میں پیچیدہ ترین مشین ہے، ابھی ایسے ان گنت راز ہیں دماغ کے حوالے سے جو ابھی انسان ذات پر کھلے بھی نہیں ہیں. لیکن کچھ باتیں جو ہم سمجھ پائے ہیں ان میں سے ایک انسان کے دماغ کے بائیں یا دائیں حصے کا مستحکم ہونا ہے.
جن لوگوں کے دماغ کا دایاں حصہ نسبتاً زیادہ ایکٹو ہوتا ہے وہ عمومی طور پے بگ پکچر یعنی خلاصہ یا بڑی تصویر پے دھیان دیتے ہیں اور سبجیکٹو ہوتے ہیں. اس کے مقابلے میں بائیں دماغ والے عمومی طور پے ریشنیل، تنقیدی سوچ رکھنے والے اور چیزوں کو باریکیوں سے جانچنے والے ہوتے ہیں. آپ ان دونوں میں سے کیا ہیں یہ جانچنا کافی آسان ہے. آئیں دو ٹیسٹ کرتے ہیں.
تصویر الف میں دیکھیں اور جو بات سب سے پہلے فوری طور پے آپ کے دماغ میں آئ وہ کیا تھی ؟ اگر آپ کو ایک بڑا سا H لکھا ہوا نظر آیا تو آپ دائیں دماغ والے ہیں اگر آپ کا دھیان سب سے پہلے چھوٹے چھوٹے لکھے ہوئے حروف S پر گیا ہے تو آپ بائیں دماغ والے ہیں
خیبرپختونخوا میں کیش لیس نظام نافذ
اسی طرح تصویر ب میں اگر آپ سے پوچھا جائے ک نیلا رنگ ڈھوندھیں اور نیلے رنگ میں لکھے ہوئے جو بھی حرف ہیں ڈھونڈھتے ہیں تو آپ دائیں دماغ والے لیکن اگر آپ رنگ کو نظر انداز کرکے جہاں BLUE لکھا ہوا (پھر چاہے جس بھی رنگ میں ہو) ڈھونڈھتے ہیں تو آپ بائیں دماغ والے ہیں
البتہ ایک بات جو سمجھنے والی ہے وہ یہ ہے ک آپ کبھی بھی سو فیصد بائیں یا دائیں دماغ والے نہیں ہوتے. مثال کے طور پر آپ ریشنیل اور تنقیدی سوچ رکھنے کے ساتھ ساتھ آرٹ اور موسیقی کے چاہنے والے بھی ہو سکتے ہیں جو ک دراصل بیک وقت دماغ کے دائیں اور بائیں دونوں حصوں کا استعمال ہے …




