کوئی بھی ادارہ اگر ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار کریگا تو حکومت اس کیخلاف کارروائی کریگی، محکمہ خزانہ نے تنبیہ کردی
صوبہ بھر کے انتظامی سربراہان کو اپنے دائرہ اختیار میں کاروباری اداروں، دکانوں اور دیگر ریگولیٹڈ شعبوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
تمام کاروباری مراکز اور ریٹیل آئوٹ لیٹس پر ’’راست کیو آر کوڈ‘‘ نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے تاکہ صارفین موبائل فون کے ذریعے آسانی سے ادائیگی کرسکیں
جن کاروباری اداروں کے پاس راست کیو آر کوڈ موجود نہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ بینکوں سے مفت کیو آر کوڈ حاصل کرکے اپنی دکانوں اور کاروباری مراکز پر نصب کریں
وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 75 پیسے کمی
محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی قبول نہ کرنے یا اس نظام پر عملدرآمد سے انکار کی شکایات کی صورت میں متعلقہ کاروباری اداروں کے خلاف جرمانے سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔




