Mian Nawaz Sharif was so madly in love with singer Tahira Syed that he divorced Naeem Bukhari.

میاں نوازشریف گلو کارہ طاہرہ سید کے پیار میں اتنےدیوانےتھےکہ نعیمُ بخاری سے طلاق کرادی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جب پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے تو اس وقت ان میں اور گلوکارہ طاہرہ سید میں قربتیں پیدا ہونی شروع ہوئیں۔ میاں نواز شریف طاہرہ سید سے گانا سننے کے لئےانہیں مختلف جگہوں پہ بلانے لگے۔ میاں نواز شریف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹیلی فون کرکے طاہرہ سید سے گانا سنانے کی فرمائش کرتے تھے اور طاہرہ سید انہیں فون پر گانا سنایا کرتی تھیں۔ میاں نواز شریف انہیں مختلف ہوٹلوں میں بلا کر ان سے گانا سنا کرتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اسی دوران مری میں چیئر لفٹ کا ٹھیکہ انہوں نے طاہرہ سید کو دلوایا تھا جسے بعد میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے ان سے واپس لے لیا تھا۔

اس وقت تک نعیم بخاری اور طاہرہ سید کی شادی ہو چکی تھی اور دونوں نہایت خوشگوار زندگی گزار رہے تھے۔ جب دونوں میاں بیوی نئی صورت حال سے دوچار ہوئے تو طاہرہ سید اکیلی پارٹیوں میں جانے لگیں اور نعیم بخاری خاموش سے ہو گئے۔ نعیم بخاری کو جب معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح طاہرہ سید اور نواز شریف کی راہیں جدا ہو جائیں۔ تمام تر کوشش کے باجود بھی جب ایسا نہ ہو سکا تو مجبور ہو کر دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی ایئر لائن کی نجکاری، بولی جو بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی، گوہر اعجاز

جب اس معاشقے کا علم نواز شریف کی بیوی کلثوم نواز کو ہوا تو انہوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ ان کے سخت احتجاج کے بعد میاں نواز شریف نے بھی طاہرہ سید کو چھوڑ دیا۔ طاہرہ سید اور نعیم بخاری کے دو بچے ہیں اور دونوں ہی باپ کی طرح وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ علیحدگی کے بعد بھی دونوں میاں بیوی نے شائستگی کو برقرار رکھا اور کبھی کسی پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کی برائیاں نہیں کیں۔ اس خاموشی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ نعیم بخاری نے اس کے بعد کبھی طاہرہ سید سے بات چیت نہیں کی۔