CCD Punjab missing children reunited

سی سی ڈی پنجاب نے 7 گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین سے ملا دیا،

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ سی سی ڈی پنجاب نے انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنوں سے بچھڑنے والے 7 معصوم بچوں کو تلاش کرکے ان کے والدین تک پہنچا دیا۔

ترجمان سی سی ڈی پنجاب کے مطابق بازیاب بچوں کا تعلق لاہور، پاکپتن شریف، گوجرانوالہ، گجرات اور ساہیوال سے ہے۔ ایک بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ڈنگہ گجرات جبکہ دو بچوں کی گمشدگی کی رپورٹس تھانہ ستوکتلہ اور تھانہ شاہ کوٹ میں درج تھیں۔

پی ٹی اے کا سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے نیا فائر وال خریدنے کا فیصلہ

بچوں کی بحفاظت واپسی پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے اور سی سی ڈی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔