جدید ای پاسپورٹ میں الیکٹرانک چِپ نصب ہوگی، جس میں حامل کا بائیومیٹرک اور ذاتی ڈیٹا محفوظ ہوگا، جبکہ یہ بین الاقوامی ادارہ برائے شہری ہوا بازی کے معیار کے مطابق ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ای پاسپورٹ میں این ایف سی چِپ، لیزر اینگریونگ، انفراریڈ اور الٹرا وائلٹ سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے، جس سے ہوائی اڈوں پر شناخت اور تصدیق کا عمل مزید محفوظ اور تیز ہو جائے گا۔ نیا ای پاسپورٹ انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے عین مطابق ہیں، جس کی بدولت پاکستانی مسافر دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر e-gate کی سہولت استعمال کر سکیں گے اور امیگریشن کی طویل لائنوں سے بچ جائیں گے۔
ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد رقم کی وصولی بند کر کے فیسوں کا نظام مکمل طور پر آن لائن اور کیش لیس کر دیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو پاسپورٹ وصول کرنے کے لیے دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
حکومت نے 2026 کے لیے ای پاسپورٹ کی نئی فیس بھی جاری کر دی ہے۔جس کے تحت 36 صفحات پر مشتمل 5 سال کے لئے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 9 ہزار روپے اور ارجنٹ 15 ہزار روپے اور 10 سال کے لئے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ 22 ہزار 500 روپے72 صفحات پر مشتمل 5 سال کے لئے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے، ارجنٹ 27 ہزار روپے جبکہ 10 سال کے لئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے، ارجنٹ 40 ہزار 500 روپے میں بنے گا۔
حکام کے مطابق ای پاسپورٹ سے سیکیورٹی بہتر ہوگی، سرحدی نگرانی مضبوط ہوگی اور پاکستانی شہریوں، خصوصاً بیرونِ ملک مقیم افراد، کو جدید اور تیز تر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔




