Rabia Ahsan family forgives Ahsan Tahir

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہل خانہ نے ملزم احسن طاہر کو معاف کر دیا

مقتولہ کی والدہ اور بہن علوینہ سمیت اہل خانہ نے عدالت میں ملزم کے حق میں بیان دے دیا.

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم احسن طاہر کو معاف کر دیا.

سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں مقتولہ کے اہل خانہ نے ملزم احسن طاہر کو معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عدالت میں اس کے حق میں بیان جمع کرا دیا ہے….!!!!

قطر کے وزیرِ داخلہ کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ون آن ون ملاقات

ربیعہ احسن نجی نیوز چینل 92 نیوز سے وابستہ سینئر اینکر پرسن اور پروگرام میزبان تھیں، وہ 8 نومبر 2026ء کو راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد، اڈیالہ روڈ پر واقع اپنے گھر کے کمرے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھیں، ان کی موت کے بعد شوہر احسن طاہر خان کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا.

عدالت میں پیش ہونے والے مقتولہ کے اہل خانہ میں ان کی والدہ اور بہن علوینہ بھی شامل تھیں، مدعی پارٹی کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ربیعہ احسن کی موت ایک حادثے کے نتیجے میں ہوئی اور ملزم احسن طاہر نے انہیں جان بوجھ کر قتل نہیں کیا.