لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں کے سوالات پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’اللہ ملک پر رحم کرے!‘‘ طویل خاموشی کے بعد ان کے اس مختصر بیان کو سیاسی حلقوں میں معنی خیز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے ردعمل کے پس منظر اور مفہوم سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔
لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے کے پی میں ایمرجنسی کے نفاذ اور کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعے پر پاک فوج کے پائلٹ کی شہادت کے حوالے سے سوالات کیے گئے، تو انہوں نے انتہائی نپا تولا اور مختصر ترین تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ ملک پر رحم کرے”۔
ان کا یہ مختصر جملہ اس وقت سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر شدید بحث کا مرکز بنا ہوا ہے اور ہر طرف اسی ایک جملے کے مختلف معنے نکالے جا رہے ہیں۔




