A briefing on the "Nawaz Sharif Centre of Eminence" project was given during a meeting presided over by Punjab Chief Minister Maryam Nawaz.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں “نواز شریف سینٹر آف ایمیننس” منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے مطابق 65 نواز شریف سینٹر آف ایمیننس میں داخلوں کے لیے 71 ہزار سے زائد طلبہ نے درخواستیں جمع کرائیں۔ حکومت کا ہدف ہے کہ 14 اگست تک صوبہ بھر میں 114 جبکہ ستمبر تک 300 سینٹرز فعال کر دیے جائیں۔

حکومت کے مطابق یہ تعلیمی ادارے عالمی معیار کی سہولیات، بہترین اساتذہ اور ہر کلاس میں 30 طلبہ کی حد کے ساتھ قائم کیے جا رہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محروم طبقات کے لیے تعلیم مفت ہوگی، جبکہ ماہانہ دو لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے والدین کے بچوں سے بھی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ مکمل فیس ادا کرنے والے طلبہ کے لیے 10 فیصد کوٹہ مختص ہوگا۔

آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ داخلوں کے لیے طلبہ کی بڑی تعداد سرکاری اسکولوں پر عوام کے اعتماد کی بحالی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل میں نواز شریف سینٹر آف ایمیننس قائم کرنا چاہتی ہے اور اس منصوبے کو صوبے میں تعلیمی انقلاب قرار دیا۔