پاکستان بھر میں جاز کیش صارفین کے اکاؤنٹس میں اچانک مختلف رقوم جمع ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ بعض صارفین کو 5 روپے سے لے کر 1,500 روپے تک کی رقم واپس مل رہی ہے۔
درحقیقت، یہ رقم جاز کیش کی جانب سے یوٹیلیٹی بلز (بجلی، گیس اور دیگر بلوں) کی ادائیگی کے دوران پہلے وصول کیے گئے سروس چارجز کی واپسی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی
اطلاعات کے مطابق، جاز کیش نے اپنے صارفین کو سابقہ بلوں پر وصول کی گئی فیس واپس کرنا شروع کردی ہے۔ چونکہ ہر بل کی ادائیگی پر الگ الگ چارجز کاٹے گئے تھے، اس لیے رقم بھی مختلف چھوٹی چھوٹی ادائیگیوں کی صورت میں اکاؤنٹس میں جمع ہو رہی ہے۔
اس معاملے کی وجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 17 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا ضابطہ بتایا جا رہا ہے، جس کے تحت مالیاتی اداروں کو یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی پر صارفین سے سروس فیس وصول کرنے سے منع کیا گیا تھا۔




