Security Withdrawn from Maulana Fazl-ur-Rehman

‏مولانا فضل الرحمٰن سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

‏رات گئے ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر تعینات ایف سی کا پلاٹون واپس بلا لیا گیا.

‏مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ تعینات پولیس کی تمام سیکیورٹی اور موبائل گاڑی بھی واپس لے لی گئی.

‏سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان واپس جانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں.

مریم نواز شریف نے سولر پینل سکیم فیز 2 کی منظوری دے دی

‏مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود سے ایف سی اور پولیس کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی.

‏اہلکاروں کو 15 منٹ کے اندر واپس روانہ ہونے کی ہدایات دی گئیں.

‏مولانا عطاء الرحمٰن کے ساتھ تعینات دو پولیس اہلکاروں کو بھی واپس آنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں.

‏مولانا لطف الرحمٰن کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو بھی واپس بلانے کی ہدایات دے دی گئیں.