ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، فراڈ اور گھریلو تشدد کی شکایات پر فوری ایکشن
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں کی متعدد شکایات پر فوری احکامات جاری
گروی سے متعلق فراڈ کی متعدد شکایات پر ایس ایچ او زساندہ، بھاٹی گیٹ اور شفیق آباد کو قانونی کارروائی کا حکم
فراڈ کا شکار شہریوں کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنے اور ملزمان کے خلاف مقدمات میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت
لین دین اور گروی کے معاملات میں شہری مکمل احتیاط برتیں، ڈی آئی جی آپریشنز
نئی آٹو پالیسی میں تاخیر پر پاپام کا اظہارِ تشویش
تحریری معاہدے کے بغیر مالی معاملات سے گریز کریں، ڈی آئی جی آپریشنز۔
مزید انکوائری کے لیے درخواستیں ایس پی اقبال ٹاؤن، ایس ڈی پی او نولکھا کو مارک
ایس ایچ اوز شیراکوٹ، کاہنہ، داتا دربار اور مصری شاہ کو بھی لین دین فراڈ کی شکایات پر کاروائی کا حکم
گھریلو تشدد اور دھمکیوں کی شکایات پر ایس ایچ او مناواں، مغل پورہ اور نواب ٹاؤن کو فوری قانونی کارروائی کی ہدایت
متاثرہ خواتین کو ہر ممکن قانونی تحفظ اور معاونت فراہم کی جائے، ڈی آئی جی آپریشنز
سروس ڈلیوری مزید بہتر بنائی جائے، شہریوں کی شکایات کے بروقت اور میرٹ پر ازالے کو یقینی بنایا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز
عوامی شکایات کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران




