Field Marshal Asim Munir Visits Miran Shah in North Waziristan

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا

دورے کے آغاز پر انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا.

اس موقع پر انہیں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

پنجاب کے پارکس اور گرین بیلٹس ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کا فیصلہ!

فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تیاری اور ملکی دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا.

انہوں نے خیبر پختونخوا پولیس کو بہادر فرنٹ لائن فورس قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اس کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن و استحکام برقرار رکھنے کے سیکیورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کیا.

دورے کے موقع پر کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا.