:بلوچستان کی مختلف قومی اور مرکزی شاہراہوں پر 21 نومبر کو ٹریفک حادثات کے 48 واقعات رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں 56 افراد زخمی ہوگئے، تاہم کسی بھی حادثے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (ایم ای آر سی) 1122 بلوچستان کی یومیہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ژوب کے ٹراما سینٹر میں رپورٹ ہوئے، جہاں 18 حادثات میں 18 افراد زخمی ہوئے، جبکہ خضدار میں 15 حادثات کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوئے۔
دنیا بھر میں سونا GOLD پٹرول دن بدن سستا
رپورٹ کے مطابق ناصئی، قلعہ سیف اللہ میں 4 حادثات کے دوران 4 افراد، مانیکہوا شرانی میں 3 حادثات میں 4 افراد، رکھنی بارکھان میں 2 حادثات میں 2 افراد اور کلات میں 2 حادثات کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔
اسی طرح تیارو، لسبیلہ میں ایک حادثے میں ایک شخص، بختیارآباد سبی میں ایک حادثے میں ایک شخص، ہوشاب کیچ میں ایک حادثے میں 4 افراد جبکہ نالینٹ گوادر میں ایک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
ایم ای آر سی 1122 کے مطابق صوبے بھر میں قائم ایمرجنسی مراکز نے حادثات کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی، جبکہ رپورٹ میں کسی بھی حادثے کے نتیجے میں ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔




