ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 22 دہشت گر جہنم واصل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتںہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز، سری لنکا پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھیں گے، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔