61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای اور سعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ہے، اگر پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا مشکل ہوگا۔

اہرامِ مصر کے اندر کے نظاروں کے ساتھ اس کے متعلق چند انتہائی پراسرار حقائق

حکام کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای والے ویزا نہیں دے رہے، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزے مل رہے ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، اس میں ہماری بھی ذمے داری ہوگی کہ کرپشن ہوئی ہوگی