ذرائع کے مطابق حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی اداروں کو براہِ راست آپریشن کا ٹاسک دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ اس پس منظر میں کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومت کی جانب سے مہاجرین کے خلاف کارروائی مؤثر طریقے سے نہیں کی جا رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نہ صرف افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن میں سستی دکھا رہی ہے بلکہ ان کا مؤقف بھی یہی رہا ہے کہ وہ ان مہاجرین کی بے دخلی کے حق میں نہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب وفاقی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ضروری کارروائیاں اور آپریشنز وفاقی ادارے خود انجام دیں گے تاکہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔
ہربنس پورہ میں سلنڈر دھماکے سے عمارت کی ایک منزل منہدم، 3 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ اس فیصلے سے ملک بھر میں یکساں پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کے انخلا کو یقینی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی جلد حتمی طور پر منظوری دی جائے گی اور عمل درآمد کرایا جائے گا




