Cylinder explosion in Harbanspura causes one floor of building

ہربنس پورہ میں سلنڈر دھماکے سے عمارت کی ایک منزل منہدم، 3 افراد جاں بحق

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں سلنڈر دھماکے سے گھر کی ایک منزل منہدم ہوگئی، حادثے میں 3افرادجاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ کے علاقے نادر مارکیٹ میں پیش آیا، حادثے میں 55 سالہ عذرا،19 سالہ آفتاب اور 2 سالہ صائم جاں بحق ہوگئے جبکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے تلے پھنسے7 افراد کو زندہ نکال لیا۔

دولت کے سات نظام

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 20 سالہ صبا، 50 سالہ عشرت، 16 سالہ عتیقہ، 40 سالہ رخسانہ، 21 سالہ شہر بانو، 24 سالہ عروج اور 16 سالہ حبیب بھی شامل ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔