امریکا نے اپنے 2025 کے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل کر دیا جس کے تحتے وزیٹر ویزا کے حصول کے لیے بعض ممالک کے شہریوں پر 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک کی قابل واپسی مالی ضمانت یعنی ویزا بانڈ جمع کرانے کی شرط مستقل طور پر نافذ کر دی ہے۔
بین الاقوامی آن لائن جریدے کے مطابق بنگلہ دیش، نیپال اور افریقی ممالک سمیت 50 ممالک فہرست میں شامل ہیں، نئے قوانین کے تحت کاروباری اور سیاحتی ویزا درخواست گزاروں کے لیے قابل واپسی بانڈ کی حد 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے
گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
اس پروگرام میں شامل ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں، افغانستان، ایران، بھارت بھی شامل نہیں۔




