Pakistan Telecommunication Authority warns WhatsApp users

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کردیا کہ غیر فعال، بلاک، ڈی ایکٹیویٹ یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس جلد ناقابل رسائی ہوسکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے صارفین کو فوری طور پر اپنے واٹس ایپ نمبر کو فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

پاکستان میں زلزلوں کا سلسلہ جاری: اگلے 5-7 دن اہم

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ متاثر ہوسکتے ہیں، واٹس ایپ نمبر فعال سم سے منسلک ہونے کی فوری تصدیق بھی کریں، واٹس ایپ اکاؤنٹ کے اچانک لاگ آؤٹ ہونے سے پہلے اقدامات کرلیں۔