بلدیہ ٹاؤن میں شادی کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئی جب تقریب میں شریک ایک مہمان نے جھگڑے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور بچہ سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے فائرنگ کرنے والے کی کار پر پتھراؤ کر کے شیشے توڈ دیے، واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور شادی کی تقریب میں بطور مہمان آیا تھا، فائرنگ کرنے والا ملزم کا نام عامر معلوم ہوسکا ہے جو گارڈن دھوبی گھاٹ کا رہائشی تھا، شادی کی تقریب میں بطور مہمان شریک تھا۔
پنڈی اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، شہریوں سے کھربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف
عینی شاہدین کے مطابق ملزم بہت زیادہ نشے میں تھا اور نشے کی حالت میں ہی اس نے اندھا دھند فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 سے زائد خول ملے ہیں، ملزم واردات کے فوری بعد فرار ہوگیا، ملزم کی زیرے استعمال گاڑی کے مشتعل افراد نے پھتراؤ کر کے شیشے توڑ دیے جبکہ اسے جلانے کی بھی کوشش کی۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورت حال کو کنٹرول کیا جبکہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کے ورثا شدید مشتعل تھے اور عامر کی گرفتاری کے لیے پولیس کے ہمراہ لیاری سمیت مختلف علاقے میں چھاپے لگوا رہے تھے۔




