اور انصاف آپ کی دہلیز پہ کے تحت شکایات سنیں۔ جس میں لیسکو کے خلاف(15) شکایات سنیں۔ اس موقع پر لیسکو کے مختلف سب ڈویژنز کے ایس ڈی اوز موجود تھے اس کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ان میں سے دوران سماعت( 11) شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا گیا اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا باقی (4) شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔
اس موقع پر موجود شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب کے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور وفاقی محتسب پاکستان جناب نوید کامران بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد جناب شاہد لطیف خاں, ایڈوائزر نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس ادارے کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
اٹامک نیوکلیس کا 50 سال پرانا راز حل!
اس سلسلہ میں نہ کسی وکیل کی ضرورت ہوتی ہےاور نہ فیس کی اس سلسلے میں شکایات کا صرف (40) چالیس دن میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔ تمام شکایات کنندگان نے درخواست کی کہ یہ دورے جاری رہنے چاہیے کیوں کہ یہ ان کے مسائل کا بہترین حل ہے اور ان کو اپنے ہی شہر میں حاضر ہو کر اپنا موقف پیش کرنے کا موقع جاتا ہے بعد ازیں جناب شاہد لطیف خاں ایڈوائزر نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا وفاقی محتسب کے ادارے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ لوگوں کو وفاقی محتسب کے دفتر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں ہماری مدد کی جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے وفاقی محتسب آفس سے رجوع کریں۔




