نیا موبائل خریدنے کا جنون، نوجوان نے اپنی ہی ٹانگ میں گولی مار لی،سیلری کی رقم 80 ہزار روپے والدین کو دینے کی بجائے واردات کا ڈرامہ بے نقاب،بیٹا اپنے 03 دوستوں سمیت گرفتار، پسٹل برآمد، مقدمہ درج
تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ڈکیتی معہ ضرر کی واردات کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا .
گزشتہ شب پولیس کو 15 پر حویلی تیلیانوالی کے رہائشی عدنان کو 04 ڈاکوؤں کے اغوا کے بعد 80 ہزار چھیننے اور فائر مارنے کی اطلاع موصول ہوئی .ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ڈی ایس پی افضل ڈوگر، ایس ایچ او علی اکبر ہمراہ ٹیم فوری موقعہ پر پہنچے.پولیس ٹیم پہنچنے سے پہلے مضروب لاہور جناح ہسپتال جا چکا تھا، پولیس جائے وقوعہ کا ملاحظہ کیا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا.
6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے، غیرملکی میڈیا کا دعویٰ
پولیس ٹیم نے وقوعہ میں شکوک و شبہات کے باعث مضروب عدنان کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی . دوستوں عدیل، عدنان اور چاند نے اعتراف کیا کہ مضروب عدنان اپنی سیلری کی رقم 80 ہزار روپے والدین کو دینے کی بجائے اس رقم سے نیا موبائل خریدنا چاہتا تھا . جس پر ہم دوستوں نے واردات کا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی، عدنان کو پسٹل لا کر دیا اور پنڈلی کے گوشت میں فائر مار کر جناح ہسپتال لاہور بھجوا دیا .
تھانہ راجہ جنگ پولیس نے مضروب عدنان اور اسکے 03 دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر اور گھر میں دوستانہ ماحول رکھیں تاکہ ایسے خوفناک حادثات سے بچا جا سکے۔ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے رابری معہ ضرر کا ڈرامہ بے نقاب کرنے پر تھانہ راجہ جنگ پولیس کو شاباش دی.




