800 kg of donkey and dog meat recovered from a house in Islamabad's D-14 sector.

اسلام آباد کے علاقے ڈی 14 کے مکان سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد

گدھے اور کتوں کے گوشت برآمدگی پر فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے برآمد ہوئے، کارروائی کے دوران 21 کچھوے، ایک گیدڑ اور ایک زندہ پینگولین بھی برآمد ہوئی ہے

پاکستان میں بھی اینٹی بائیوٹک مزاحمت کی صورتِ حال تشویش ناک

فوڈ اتھارٹی کے مطابق گوشت اور جانوروں کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ یا سرکاری اجازت نامہ نہیں ملا۔

زندہ جانور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرکے مکان سیل کر دیا گیا، مکان سے غیر ملکی شہری کے پاسپورٹ اور ویزا ریکارڈ بھی برآمد ہوا.