رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی بہتر روزگار، کم تنخواہوں، بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام کے باعث بیرونِ ملک منتقل ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک چھوڑنے والوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد کے ساتھ ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل ہیں، جس سے پاکستان کے پہلے ہی دباؤ کا شکار شعبۂ صحت کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کر دیں
’گلف نیوز‘ کے مطابق پاکستانی نرسز بہتر تنخواہوں، محفوظ کام کے ماحول اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کے لیے خلیجی ممالک، برطانیہ اور کینیڈا کا رخ کر رہی ہیں۔




