Court orders provision of all possible facilities to Bushra Bibi in jail

عدالت کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر قسم کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے سیل کے روم سے چھوٹے سائز کے سات سانپ برآمد ہوئے ہیں، جنہیں جیل کے اہلکاروں نے مارنے کے بعد اس مقام پر سیمنٹ لگا دیا تھا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق تمام خدشات پر مناسب اقدامات کیے جائیں گے اور جیل رولز کے مطابق انہیں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

چاند پر جانے والے پاکستان میں!

عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کے سیل کی صفائی ستھرائی کا مکمل خیال رکھا جائے اور ان کی صحت کا معائنہ کرنے کے لیے ایک سپیشل ڈاکٹر فراہم کیا جائے، تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔