Mystery of TikToker Shamso Bibi's murder in Taxila solved.

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نے غیرت کے نام پرقتل کیا.

راولپنڈی پولیس نے ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلا منہ کے قتل کے الزام میں والد سمیت پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق محبوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل غیرت کے نام پر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار نے عدالتی تعطیلات کے ختم ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا، ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام دستیاب ذرائع استعمال کیے گئے۔

مقتولہ کے والد فضل، بھائی بشیر، چچا زاد بھائی احسان، والد کے چچا روزی خان اور چچا زاد بھائی کے بیٹے یاسین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ ٹک ٹاکر عائشہ گلامنہ کے قتل کا منصوبہ اس کے والد اور بھائی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے آبائی علاقہ لوئر دیر میں بنایا تھا۔