Maryam Nawaz Sharif message on International Rural Women Day

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دیہی خواتین کے عالمی دن پر پیغام

دیہی خواتین کے حقوق کا دن منانے کامقصد دیہاتی خواتین کی محنت اور کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ دیہی خواتین محنت، محبت، احساس زمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں -دیہی خواتین کی محنت سے پنجاب کی زمین لہلہاتی ہے،گھر آباد ہوتے ہیں اور معیشت مستحکم ہوتی ہے۔

دیہی عورت محض ایک محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے-دیہی خاتون سمیت ہر عورت کا تحفظ میری ریڈ لائن ہے- چاہتی ہوں کہ دیہی خواتین صرف فارمر نہ رہیں بلکہ خود فیصلہ ساز اور معاشی قوت بنیں -ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں –

بابا گورو نانک دیو جی کا 556واں یوم پیدائش

حکومت پنجاب نے دیہی خواتین کے لیے نئے مواقع، آسان سہولیات، ہنر مندی کے پروگرام لانچ کیے ہیں -دیہی خواتین کسان کارڈ،لائیوسٹاک کارڈ،ہمت کارڈ سے مستفید ہو رہی ہیں۔دیہی خواتین کے لئے پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے-کاروبار کے لئے بلاسود قرضے، لیپ ٹاپ اور تعلیمی سکالرشپ سے دیہی بیٹیوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی آرہی ہے۔

دیہی خواتین کو ترقی کے دور میں شریک کرنے کے لئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کاآغاز کر رہے ہیں۔ دیہی خواتین کے خود روزگارکے لیے مویشی مہیا کیے جارہے ہیں۔ورچوئل پولیس اسٹیشن ہر طبقہ کی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔