عالمی بینک سے 25 کروڑ ڈالر یعنی تقریبا 69 ارب روپے کا قرض لینے کی منظوری آج صوبائی کابینہ سے لی جائیگی.
منصوبے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ اور خطرے سے دوچار علاقوں میں آبپاشی اور سیلاب سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، تباہ شدہ نظام کی بحالی اور مستقبل میں سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانا ہے.
شوہر نے ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے رواں برس مئی میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 20کروڑ80 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا 55 ارب سے زائد کے قرض لینے کی منظوری بھی دی ہے.
جس کے تحت لوئر چترال میں ملخو آبپاشی نظام جبکہ صوابی میں پیہور مین کینال اور پیہور ہائی لیول کینال ایکسٹینشن سے متعلق منصوبوں پر کام کیا جائے گا.




