Hina Javed murder case: Domestic help Zeeshan makes significant revelations during interrogation.

حنا جاوید قتل کیس؛ گھریلو ملازم ذیشان کے دوران تفتیش اہم انکشافات

تھانہ سول لائن کے علاقے عسکری اپارٹمنٹمس لالکڑتی میں بے دردی سے قتل کی جانے والی حنا جاوید کے قتل کیس میں پولیس تفتیش میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

مقتولہ حنا جاوید اور خاوند فیصل اصغر امام کے گھریلو ملازم ذیشان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیئے جس میں معلوم ہوا کہ حنا جاوید کو خاوند سے گھریلو جھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

شہری ایک لیٹر پیٹرول پر 130 روپے 75 پیسے ٹیکس اور مارجنز ادا کرنے پر مجبور

گھریلو ملازم ذیشان نے تحویل میں لیے جانے سے لیکر ریمانڈ تک باقاعدہ پولیس تفتیش شروع ہونے تک تین مختلف بیانات دیئے۔

حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی فہد کی مدعیت میں خاوند فیصل اصغر امام ، سسر اصغر امام اور گھریلو ملازم ذیشان کے خلاف درج ہے جبکہ دو ملزمان خاوند اور ملازم تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے زیر تفتیش ہیں۔