Heavy rain alert in Pakistan from tomorrow

کل سے پاکستان میں شدید بارشوں کا الرٹ

کل سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا اور طاقتور سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، گرج چمک، تیز آندھی، ژالہ باری اور بعض مقامات پر شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

متوقع متاثرہ علاقے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقے۔

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب

ممکنہ خطرات: • موسلادھار بارش • شہری سیلاب (Urban Flooding) • نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ • تیز آندھی اور گرج چمک • بعض مقامات پر ژالہ باری • پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ • برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی فلڈ کا امکان

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، موسم کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔