اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔ اسپتال حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، تاہم لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بحفاظت نکال سکی۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق چھٹی کے باوجود متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا، جبکہ نرسری میں آگ لگنے کے بعد بجلی بھی چلی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق آگ بھڑکنے کے وقت مبینہ طور پر کچھ عملہ خوف کے باعث نرسری سے باہر نکل گیا، جبکہ ہنگامی آلات اور فوری ریسکیو کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔
وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے 9 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دے دی
جاں بحق ہونے والے بچوں میں آسیہ اور بہادر کے جڑواں بچے بھی شامل تھے۔ بچوں کی پیدائش پر خوشی منانے والے والدین کی خوشیاں چند ہی لمحوں میں اس المناک سانحے کی نذر ہوگئیں۔
واقعے نے اسپتالوں میں نومولود بچوں کی حفاظت، ہنگامی آلات کی دستیابی اور آتشزدگی سے نمٹنے کے انتظامات پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔




