Field Marshal's visit to NDMA Headquarters

فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون سیزن کے دوران ممکنہ آفات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انفرااسٹرکچر کے تحفظ، مؤثر ادارہ جاتی رابطہ کاری اور بروقت ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلئے 20 ہزار ڈالر کی مالی ضمانت سے استثنیٰ مل گیا

انہوں نے ہدایت کی کہ انسانی جانوں اور اہم قومی انفرااسٹرکچر کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نقصانات کو کم سے کم رکھا جا سکے۔