FIA steps up operations against religious group anti-state activities

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث مذہبی جماعت کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں تیز

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور نے ریاست مخالف احتجاجات اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ایک مذہبی جماعت کے خلاف قانونی اور مالیاتی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے نے تحقیقات کے دوران شواہد کی بنیاد پر جماعت کے متعدد اہم عہدیداران اور کارکنان کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ یہ اکاؤنٹس مبینہ طور پر پرتشدد احتجاجات کے لیے فنڈنگ میں استعمال ہو رہے تھے۔

حکومت پنجاب نے “ای بز (Ebiz)” پورٹل کا آغاز کر دیاہے

ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران متعدد بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں جبکہ فنڈنگ اور مالی معاونت میں ملوث اہم شخصیات کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ وہ بیرونِ ملک سفر نہ کر سکیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، غیر قانونی مالی سرگرمیوں اور ریاست مخالف فنڈنگ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ ادارہ اس معاملے پر کسی قسم کی رعایت نہ دینے کے مؤقف پر قائم ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور دستیاب شواہد کی روشنی میں مزید قانونی اقدامات بھی متوقع ہیں۔