Punjab Government has launched Ebiz portal

حکومت پنجاب نے “ای بز (Ebiz)” پورٹل کا آغاز کر دیاہے

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے سماجی رابطہ کی سائٹ ایکس پر کاروباری افراد کے لئے خوشخبری

حکومت پنجاب نے “ای بز (Ebiz)” پورٹل کا آغاز کر دیاہے-مریم نواز شریف

ای بز صوبے میں کاروباری سہولت اور آسانیوں کے فروغ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔مریم نواز شریف

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

ای بز پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کو اجازت نامے، لائسنس، رجسٹریشن اور لینڈ یوز کنورژن کی مکمل آن لائن سہولت فراہم کرتا ہے۔مریم نواز شریف

کاروباری افراد دفاتر یا گھروں کے آرام دہ ماحول میں بیٹھے بغیر کسی سرخ فیتے،تاخیر یا جھنجھٹ کے ای بز کی سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں-مریم نواز شریف

ای بز مزید شفاف،مؤثر اور کاروبار دوست پنجاب کی تعمیر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔مریم نواز شریف