ذرائع کے مطابق ٹانک میں تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ متاثرہ مریضوں کا علاج مقامی ہسپتال میں جاری ہے؛
دوسری جانب عوامی حلقوں نے محکمہ صحت ٹانک کی غفلت اور عدم توجہی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے اسپرے مہم یا آگاہی مہم کا آغاز نہیں کیا گیا، جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے کاروائیاں جاری
عوام نے خیبر پختون خواہ کے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے؛




