Smog remediation operations underway across the province

صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے کاروائیاں جاری

ٹریفک پولیس کا سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ڈی ائی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیوں کے احکامات۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 13 روز میں تین کروڑ 92 لاکھ 88 ہزار کے جرمانےرواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 11 کروڑ 26 لاکھ سے زائد کے جرمانے. رواں ماہ 19 ہزار 600 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری۔ دھواں چھوڑنے پر 82 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل۔ماحول دشمن 27 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل۔ دھواں چھوڑنے والی 22 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج۔

مریدکے آپریشن کے دوران کیا ہوا؟

3ہزار 200 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا۔1700 سے زائد ریت مٹی سے لوڈڈ آن کورڈ گاڑیوں کو آلودگی کا باعث بننے پر بھاری جرمانے۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف 2000 کا جرمانہ اور سخت قانونی کاروائی بھی کی جارہی ہے۔ شہری ناقص انجن آئل اور غیر میعاری فیول سے گریز کریں۔

شہری گاڑیوں کی باقاعدہ مینٹیننس کو یقینی بنائیں۔ پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے تمام ٹریفک افسران متحرک ہو کر کام کریں۔صوبہ بھر میں سموگی وہیکلز کے خلاف ٹریفک پولیس کی ٹیمیں بہترین کام کر رہی ہیں۔
سموگ کے تدارک کیلئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درامد کروایا جا رہا ہے۔گاڑیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں بے تحاشہ بیماریوں اور ماحولیاتی الودگی کا باعث بنتا ہے۔ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لیے گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کا خاتمہ کرنا ہے۔