Defense Minister Khawaja Muhammad Asif revelation

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا انکشاف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سسر، ریٹائرڈ میجر جنرل اعجاز امجد، نے انہیں اپنے گھر بلا کر سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

خواجہ آصف کے مطابق، انہیں گھر کے بیسمنٹ میں لے جایا گیا جہاں کہا گیا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ جلسے کی تقریر، جس میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا ذکر کیا گیا تھا، کی مذمت کریں اور خود کو اس سے الگ کریں۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکی دی گئی کہ اگر ہدایت نہ مانی تو ان پر نیب کے کیسز بنا دیے جائیں گے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان

وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ ہدایت ماننے سے انکار پر انہیں اچانک گرفتار کر لیا گیا اور جیل بھیج دیا گیا۔ چھ ماہ تک قید کے باوجود نیب ان کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہ کر سکی، جس کے بعد عدالت نے انہیں رہا کر دیا۔

یہ بیان خواجہ آصف کی جانب سے ایک اہم انکشاف کے طور پر سامنے آیا ہے، تاہم اس پر تاحال فوج یا دیگر متعلقہ حلقوں کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا