Celery Halwa

حلوہ اجوائن — غِذا بھی، دوا بھی، شِفا بھی

قدرتی اجزاء سے تیار کردہ یہ حلوہ جسم کی گہرائیوں تک طاقت اور حرارت پیدا کرتا ہے۔
سردی، کمزوری، ہاضمے کی خرابی، جوڑوں کے درد، اعصابی کمزوری — سب کے لیے لاجواب تحفہ!

ا جزا:
اجوائن دیسی 500 گرام
دیسی گھی 500 گرام
گُڑ 1 کلو
میتھی دانہ پاؤڈر 100 گرام
بادام 50 گرام
پستہ 50 گرام
کھوپرا باریک کترہ ہوا 50 گرام
دانہ سبز الائچی پاؤڈر 30 گرام
فلفل سیاہ پاؤڈر 30 گرام
زعفران خالص 5 گرام
ترکیب تیاری:
1️⃣ اجوائن کو کپڑے میں باندھ کر 2 لیٹر پانی میں 2-3 جوش دیں۔
2️⃣ ٹھنڈا ہونے پر اجوائن مسل کر چھال الگ کریں اور سائے میں خشک کر لیں۔
3️⃣ دیسی گھی گرم کرکے اس میں میتھی دانہ ہلکا بھونیں (جلنے نہ پائے)۔
4️⃣ الگ برتن میں گُڑ کو 2 لیٹر پانی میں گاڑھا قوام بننے تک پکائیں۔
5️⃣ قوام میں اجوائن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
6️⃣ پھر فلفل سیاہ، الائچی پاؤڈر، کھوپرا، بادام، پستہ اور میتھی والا گھی شامل کریں۔
7️⃣ سب اجزاء کو ہلکی آنچ پر 10 منٹ تک پکائیں۔
8️⃣ آگ سے اتار کر منہ گیلے کپڑے سے بند کریں۔
9️⃣ ٹھنڈا ہونے پر اچھی طرح مکس کر کے کسی خشک مرتبان میں محفوظ کریں۔

ظلم کی ابتدا کرنے والا بڑا ظالم ہوتا ہے

طریقہ استعمال:
ایک چمچ صبح و شام خالی پیٹ یا کھانے کے بعد استعمال کریں۔

فوائد:
✅ معدہ کی اصلاح اور نظامِ ہضم کی بہتری
✅ بھوک پیدا کرے اور غذا کو جزوِ بدن بنائے
✅ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرے
✅ سردی، خشکی، جوڑوں و پٹھوں کے درد میں مفید
✅ اعصاب کو طاقت دے اور کھچاؤ دور کرے
✅ یورک ایسڈ، نقرس اور کمردرد کے لیے مفید
✅ ذہنی تناؤ، چڑچڑاپن اور آدھے سر درد میں آرام
✅ گیس، قبض، بدہضمی، متلی اور قے کا ازالہ
✅ سانس کی تنگی اور آکسیجن کی کمی میں مددگار
✅ ذکاوتِ حس اور لیسدار رطوبت کے اخراج کو روکے