An attack on Saudi Arabia will be considered an attack on Pakistan.

سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا

یہ ہماری آخری ریڈ لائن ہے – پاکستان کی اعلیٰ سول و ملٹری قیادت کا ایران کو اب تک کا سب سے سخت اور دوٹوک پیغام، رائٹرز کی رپورٹ میں بڑا انکشاف.

بنگلادیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد سے متعلقہ 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے اثاثے ضبط کرلیے

‏بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے تہران کو اعلیٰ ترین سطح پر مطلع کر دیا ہے کہ سعودی عرب پر کسی بھی قسم کا بڑا حملہ پاکستان کی ملکی سلامتی پر حملہ مانا جائے گا اور یہ اسلام آباد کے لیے فائنل ریڈ لائن ہے، دفاعی مبصرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں حوثی میزائل حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیشِ نظر پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی کائنیٹک عسکری تصادم میں کودنے سے گریز نہیں کرے گا جس نے خطے کے دفاعی توازن کو بالکل بدل کر رکھ دیا ہے