پولیس کے مطابق قتل کیس کا مبینہ مرکزی ملزم زمان عرف کوگی بٹ ہے، جس نے مبینہ طور پر شوٹرز کے ذریعے عبداللہ طاہر کو قتل کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول کے درمیان ریت کے ٹھیکے پر تنازع چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے عبداللہ طاہر کو ریت کا ٹھیکہ لینے سے منع کیا تھا، تاہم مقتول کی جانب سے ٹھیکہ لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔
نیا موبائل خریدنے کا جنون، نوجوان نے اپنی ہی ٹانگ میں گولی مار لی
پولیس کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔




