A huge consignment of cosmetic injections worth Rs 4 million

لاہور ایئرپورٹ پر مشتبہ بیگ سے 40 لاکھ روپے مالیت کے کاسمیٹک انجیکشنز کی بھاری کھیپ برآمد

لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل لاؤنج سے ایک مشتبہ بیگ سے کاسمیٹک انجیکشنز کی بڑی مقدار برآمد ہوئی ہے، جن کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

آئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیگ ایئرپورٹ پر لاوارث حالت میں پڑا ہوا تھا اور کسی مسافر نے اس کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا۔ کسٹم حکام نے مشتبہ بیگ کو تحویل میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔حکام کے مطابق برآمد ہونے والے انجیکشنز کے حوالے سے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ انہیں بیرون ملک سے کس مقصد کے لیے لایا گیا تھا اور آیا یہ قانونی طور پر درآمد کیے گئے یا اسمگلنگ کی کوشش تھی۔